جن اوشدھی کیندروں سے غریب لوگوں کے 26ہزار کروڑ بچائے گئے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ
سرینگر/08جنوری///وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ 9برسوں کے دوران جن اوشدھی کیندروں کی بدولت غریب لوگوںکو کافی فائدہ ملا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملک میں شہری اور دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ اوشدھی کیندر قائم کئے جائیں گے تاکہ ملک کے غریب طبقہ کو راحت ملے ۔ انہوں نے کہاکہ ابتدائی زرعی قرضہ سوسائٹیاں قائم ہونے سے دیہی علاقوں کے کسان اور غریب افراد بھی اب کم قیمت پر دوائیں حاصل کرسکیں گے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی محکمے کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 سال کے دوران جن اوشدھی کیندروں کی بدولت ملک میں غریب لوگوں کے تقریباً 26 ہزار کروڑ روپے بچائے جاسکے ہیں۔ وہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کے طور پر ابتدائی زرعی قرضہ سوسائٹیوں کے بارے میں نئی دِلی میں بڑے قومی کانکلیو سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اِس سے پہلے بیشتر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر شہری علاقوں میں واقع تھے۔ ا±نہوں نے کہاکہ متعلقہ افراد کو 10 سے لے کر 30 روپے تک کی دوائیں فراہم کی جارہی ت