جموں/۔فوجیوں کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ فوج جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کا صفایا کر دے گی۔وزیر دفاع نے سرحدی ضلع راجوری میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہادری اور ثابت قدمی پر یقین رکھتا ہوں … جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے اور آپ کو اس عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ فتح حاصل کریں گے۔ وزیر موصوف بدھ کے روز سرحدی ضلع پونچھ میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک دن کے دورے پر یہاں پہنچے تھے جس میں چار فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہمیں زخمی ہونے والے اپنے فوجیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ زخمی ہونے والے تمام فوجیوں کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے، تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے۔ ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ ہر سپاہی ہمارے لیے بہت اہم ہے، میرا ماننا ہے کہ ہمارا ہر سپاہی خاندان کے ایک فرد کی طرح ہے، یہ احساس ہم سب کے اندر رہتا ہے، یہ احساس ہر وطن کے اندر بستا ہے۔ ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی ہمارے فوجیوں اور ہم وطنوں کو حقیر نظر سے دیکھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دونوں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں اور یہ کوشش ان کی طرف سے بھی مسلسل کی جا رہی ہے۔