ADVERTISEMENT
حیدرآبا/تلنگانہ میں روزبروزکورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیاجارہا ہے ۔گذشتہ چند دنوں سے کورونا کے کیسس میں اضافہ اور مرکزی حکومت کی اڈوائزری کے بعد ریاست میں چوکسی اختیار کی گئی ہے ۔سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے علحدہ وارڈس قائم کئے جارہے ہیں۔اسی دوران حیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راو نے کہا ہے کہ سردی کے موسم میں وائرل امراض یا کوویڈ کے معاملات تیزی کے ساتھ پھیلتے ہیں۔کوویڈ کے پھیلنے اورانفکشن کی شرح زیادہ ہونے کے سبب خطرہ والے گروپس اورکم قوت مدافعت والوں کو لازمی طورپر احتیاط کرنا چاہئے ۔
ADVERTISEMENT