چین کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کیلئے مذاکرات جاری ، امیت شاہ کا دورہ جموں کشمیر ایک مثبت قدم
پاکستان پر ایک مرتبہ پھر بھارت کے خلاف در پردہ جنگ جاری رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے افغا نستا ن کے بحرا ن کو جموں کشمیر کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں ۔ شہری ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ایک شہری ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا اور ملوثین کو کسی بھی قیمت میں بخشا نہیںجائے گا ۔ مانیٹرنگ کے مطابق آسام پولیس کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بیپن راﺅت نے کہا کہ افغا نستا ن کا بحرا ن جموں کشمیر کیلئے خطرہ ہے اور ہمیں اس کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ہماری سرحدوں کو سیل کرنا اور وہاں اضافی سیکورٹی انتظامات قت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کو اس بات کی یقین دہانی کراتا ہوں کہ پڑوس میں عدم استحکام کے نتائج سے مٹا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغا نستا ن میں طالبا ن کے اقتدار کے بعد وہاں کی صورتحال کی وجہ سے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی خطے کو بھی خطرہ ہو نے کا خدشہ ہے۔راﺅت نے مزید کہا کہ برصغیر میں موجود خطرات سے ابھرتے ہوئے سیکورٹی نظام میں بہتری لائی ہے لیکن اس کے لیے تیار رینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ درست ہے کہ جموں و کشمیر میں سخت چیکنگ کی وجہ سے وہاں کے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو پریشا نیوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ لیکن انہیں یہ سمجھ ے کی ضرورت ہے کہ یہ سب ا ن کی حفاظت کیلئے ہے۔ ملک کے ہر شہری کو داخلی سلامتی کے بارے میں خود کو آگاہ کر ناہو گا۔انہوں نے کہا کہ کوئی ہماری حفاظت کیلئے نہیں آئے گا۔ ہمیں اپنی حفاظت خود کرنی ہے۔ پاکستان پر بھارت کے خلاف در پردہ جنگ جاری رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جنرل راﺅت نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن وا مان کی صورتحال سے پاکستان خوش نہیں ہے اور اس کو بگاڑنے کیلئے وہ سرحد پار سے درپردہ جنگ جاری رکھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی جموں کشمیر میں حالات معمول پر آتے ہیں تو پاکستان کوئی نہ کوئی نیا طریقہ استعمال کرکے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر تا ہے جس کی تازہ مثال شہری ہلاکتیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری ہلاکتوں کا مقصد روایتی ہند مسلم بھائی چارے کو نقصان پہنچانے اور اقلیتی طبقے میں خوف و دہشت پیدا کرنا تھا تاہم انہوں نتے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور جوکوئی بھی اس طرح کی کارورائیوں میںملوث پایا جائے گا ان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔ روات نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میںہوئی ہر شہری ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا ۔ چین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے اور کہا کہ میں عوام کی یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ وہ سسٹم پر یقین رکھیں تمام معاملات کو حل کیا جائے گا ۔