سرینگر/
چیف سیکریٹری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اٹل ڈلوپہلی بار سرینگر سیول سیکٹریٹ پہنچے جہاں انہیں ملازمین نے والہانہ استقبال کیا اور انہیں اعزاز کے ساتھ اپنے چیمبر تک پہنچایا ۔ چیف سکریٹری اٹل ڈلو کا رواں ماہ کے آغاز میں عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار سری نگر سول سیکرٹریٹ پہنچنے پر سینکڑوں ملازمین نے آج ان کا پرجوش استقبال کیا۔اٹل ڈلو1989 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں جنوںنے اپنی خدمات کے بیشتر حصے میں جموں و کشمیر میں خدمات انجام دیں۔ وہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنر رہنے کے علاوہ صحت اور طبی تعلیم، خزانہ، زراعت سمیت کئی اہم محکموں کے انتظامی سیکرٹری رہ چکے ہیں۔چیف سکریٹری کے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے وہ جموں و کشمیر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ،زراعت کے محکمے کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور کسانوں میں کئی گنا اضافے کے ساتھ زرعی شعبے میں انقلاب لانے کے مقصد سے ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام وضع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ بدھ کے روز دوپہر سرینگر سیکرٹریٹ پہنچنے پر چیف سیکرٹری کا سیکرٹریٹ کے احاطے میں سینکڑوں ملازمین نے استقبال کیا جو ان کے ساتھ ان کے دفتر کے چیمبر میں اجتماعی طور پر گئے۔بعد ازاں انہوں نے سیکرٹریٹ کا چکر بھی لگایا اور یہاں مختلف محکموں میں کام کرنے والے ملازمین سے بات چیت کی۔ انہوں نے ان کے کاموں اور سرکاری کام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے ان سے دستیاب دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اپنے دورے کے دوران چیف سیکرٹری کے ہمراہ کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی تھے۔چیف سیکرٹری نے متعدد وفود کی شکایات بھی سنیں اور ان کے جلد از جلد حل کے لیے موقع پر ہدایات دیں۔