’وِکست بھارت @ 2047‘ میں طلبا¿ کی شمولیت اور شراکت کیلئے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا
وِکست بھارت کے سفر کو تقویت دینے کیلئے سرمایہ کاری مو¿ثر ٹیکنالوجی اور نئے اَقدامات کی افادیت کا مطالبہ
نئی دہلی /جموں //11 دسمبر2023ئ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی جانے والی ’وکِست بھارت @2047: وائس آف یوتھ ‘ ورکشاپ میں شرکت کی۔
راج بھون جموں میں منعقدہ ورکشاپ میں جموں و کشمیر کے اہم اداروں کے وائس چانسلروں، سربراہان اور فیکلٹی ممبران نے موضوعاتی شعبوں پر پینل ڈسکشن کے دوران اَپنی قیمتی تجاویز پیش کیں تاکہ ’وِکست بھارت @ 2047 ‘میں طلبا¿ کی شمولیت اور شراکت کے لئے روڈ میپ بنایا جاسکے۔