Daily Aftab
29 جولائی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سپریم کورٹ نے دفعہ 370کی منسوخی کے مرکز کے فیصلے کو برقرار رکھا 

by Online Desk
11 دسمبر 2023
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ریاستی درجہ کی بحالی اور اسمبلی الیکشن 30ستمبر 2024سے پہلے کرانے کی ہدایت 

ADVERTISEMENT

وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر مرکزی وزراءنے عدالتی فیصلے پر اطمینان کااظہار کیا 

سرینگر//سپریم کورٹ نے چار سال کے بعد دفعہ 370کی منسوخی کے مرکزی سرکار کے فیصلے کو آئین طور پر درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر جمہوریہ جموں کشمیرکی آئین ساز اسمبلی کے پابند نہیں ہے ۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے مرکزی سرکار کو ہدایت دی ہے کہ جموںکشمیر میں 30ستمبر 2024تک اسمبلی انتخابات کرائے جائیں اور ریاست کا درجہ بحال کیا جائے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق مرکزی سرکار کی جانب سے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو منسوخ کرنے اور ریاست کو دو یوٹیز میں تبدیل کرنے کے چار سال بعد سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر تاریخی فیصلہ سنایا ہے۔ سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا حکم آئینی طور پر درست ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کی سفارش صدر جمہوریہ ہند پر پابند نہیں ہے۔ سی جے آئی نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو آئینی قرار دیا۔اس کے ساتھ عدالت نے حکومت سے جموں و کشمیر میں 30 ستمبر 2024 تک اسمبلی انتخابات کرانے کو کہا اور اس کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کے لئے کہا۔عدالت نے کہا کہ جموں و کشمیر کو جلد از جلد ریاست کا درجہ دیا جائے اور وہاں انتخابات کرائے جائیں اور جلد از جلد سابق ریاست کا درجہ دیا جائے۔ اس کے علاوہ سی جے آئی نے لداخ کو یونین ٹیریٹری بنانے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ غیر معمولی حالات کے علاوہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے صدر کے فیصلے پر اپیل میں نہیں بیٹھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ منسوخی کو بدنیتی پر مبنی نہیں سمجھا جا سکتا اور ہمیں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے میں کوئی بدنیتی نظر نہیں آتی۔جسٹس کول نے کہا کہ آرٹیکل 356 کے تحت صدر کو ریاست میں تبدیلیاں کرنے کا حق حاصل ہے اور جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی صدر جمہوریہ کو پابند نہیں بناسکتی ہے اور اس اختیار کے تحت صدر کسی بھی قسم کی کارروائی کر سکتا ہے۔ جسٹس کول نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے خود کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو جلد ریاست کا درجہ دیا جائے گا اسلئے مزید وقت ضائع کئے بغیر مرکزی سرکار اس کےلئے اقدامات اُٹھائیں اور سال 2024کے ستمبر کے مہینے تک جموں کشمیر میں منتخب حکومت قائم ہونی چاہئے ۔دریں اثناءوزیر اعظم نریندر مودی نے دفعہ 370کے خلاف عرضیوں پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے سوشل پلیٹ فارم ”ایکس“ پر لکھا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے اور اس پر ملک کے عوام کو اعتماد ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370کے خاتمہ سے جموں کشمیر کے بہن بھائیوں کو فائدہ ملا ہے اور ایسے طبقوں کو اپنا حق ملنے کی راہ ہموار ہوئی ہے جن کو ستر برسوں سے حقوق سے محروم رکھا گیا تھا۔ ادھر وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی کورٹ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تواریخی فیصلہ ہے جس سے جموں کشمیر کے عوام کو اعتماد ہے اور ان طبقوںکو حقوق ملے ہیں جو دہائیوں سے سماجی اور سیاسی حقوق سے محروم تھے ۔ 

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
گزشتہ 3 سالوں کے دوران جموں و کشمیر میں 500 اسٹارٹ اپس سامنے آئے ہیں۔  منوج سنہا

دفعہ 370کے خلاف عرضیوں پر سپریم کورٹ میں فیصلے کے پیش نظر 

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ہائی کورٹس کے سات ججوں کا تبادلہ
تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ نے دفعہ 370کی منسوخی کے مرکز کے فیصلے کو برقرار رکھا 

11 دسمبر 2023
جموں کشمیر میں بڑے جانوروں کی درآمد پر پابندی عائد
تازہ ترین خبریں

مویشیوں کے سیکٹر کے لئے پہلی بار  قرض گارنٹی اسکیم کا آغاز

20 جولائی 2023
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں غربت پر روشنی ڈالی گئی
تازہ ترین خبریں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں غربت پر روشنی ڈالی گئی

23 جون 2024
وزیر اعظم نے صحت ورکروں کو مبارباد دیتے ہوئے کام کو قابل تعریف قراردیا
تازہ ترین خبریں

پی ایم مودی نے قبرص کے صدارتی انتخاب میں جیت پر کرسٹوڈولائڈس کو مبارکباد دی

14 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d