ہمیں کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور سماج کے محروم طبقے تک پہنچنا چاہیے۔ منوج سنہا
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی پیشرفت، مختلف اسامیوں پر بھرتی اور سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں معلومات اور معلومات کے فرق کو پورا کرنے کے لیے ادارہ جاتی آوٹ ریچ پروگراموں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری اٹل ڈلو، ایس ایچ آر آر سوین، ڈی جی پی، ایس ایچ وجے کمار، اے ڈی جی پی لاءاینڈ آرڈر، ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری، راجیش شرما، چیئرمین جے کے ایس ایس بی،انتظامی سیکرٹریز،ڈویڑنل کمشنرز، ڈی آئی جیز ڈپٹی کمشنر، ایس پیز، سول اور پولیس ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ہمیں کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور سماج کے محروم طبقے تک پہنچنا چاہیے تاکہ انہیں حکومتی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تمام اسکیمیںوزیر اعظم نریندر مودی کے وکشت بھارت کے ویڑن کو پورا کرنے کے لیے سیر ہونا چاہیے۔انہوں نے سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ فلیگ شپ اسکیموں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور اس کی قریب سے نگرانی کریں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنروں، ایس پیز اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ وکشت بھارت سنکلپ یاترا اور حکومت کے دیگر عوامی رابطہ پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پنچایت سکریٹری کے آئندہ امتحان کی تیاریوں اور جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعہ مختلف دیگر آسامیوں پر بھرتیوں کا بھی جائزہ لیا۔