ایک انسٹریکٹر اورایک پائیلٹ کی حادثے میں موت، وزیر دفاع کااظہار دکھ
سرینگر/تلنگانہ میں سوموار کی صبح فضائیہ کاتربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو پائیلٹ ہلاک ہوئے ہیں ۔ بھارتی فضائیہ نے اس بات کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقاتی عمل شروع کیا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سوموارکی صبح تلنگانہ میں بھارتی فضایہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دو پائیلٹوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ فضائیہ نے کہا کہ آج صبح معمول کی ٹریننگ کے دوران PC 7 Mk II طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا، جس میں دو پائلٹ سوار تھے۔ پائیلٹ شدید طور پر زخمی ہونے کے بعد فوت ہوئے ۔ اس حادثے میں کسی بھی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ دنڈیگل ضلع کے قریب ایئر فورس اکیڈمی میں تربیت کے دوران پیش آیا۔ پائلٹس میں ایک انسٹرکٹر اور ایک کیڈٹ شامل ہے۔ادھر آئی اے ایف نے حادثے کی وجہ جاننے کے لئے کورٹ آف انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق طیارہ ایک دھماکہ کے ساتھ نیچے آگرا اور دیکھتے ہی دیکھتے جل کر راکھ ہوگیا ۔ادھر مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پائلٹوں کی موت پر غم کا اظہار کیا اور ایکس انہوں نے لکھا کہ حیدرآباد کے قریب اس حادثے سے غمزدہ ہوں۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ دو پائلٹوں کی جان چلی گئی۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں ایک تربیتی طیارہ مہاراشٹر کے شہر پونے کے ایک گاو ¿ں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، تھا جس میں دو افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد دونوں کو اسپتال لے جایا گیا تھا۔بارامتی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پربھاکر مورے نے بتایا تھا کہ ”ریڈ برڈ انسٹی ٹیوٹ (ریڈ برڈ فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی) کا ایک تربیتی طیارہ شام 5 بجے کے قریب بارامتی تعلقہ کے کٹفل گاو ¿ں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں پائلٹ اور ایک دیگر شخص، ممکنہ طور پر شریک پائلٹ، سوار تھے۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا۔