سوپور میں دل دہلانے واقعہ رونما ۔ پولیس نے بیوی اور اس کے عاشق کی گرفتاری عمل میں لائی :ایس ایس پی
سرینگر 03 دسمبر// سوپور پولیس نے خاوند کو قتل کرنے کے الزام میں بیوی اور اس کے عاشق کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ یو پی آئی کے مطابق ایس ایس پی سوپور شبیر نواب نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جمعے کے روز زالورہ سوپور میں ریاض احمد میر اچانک لاپتہ ہو گیا اور اہل خانہ نے پولیس تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران ٹرنچ سے ریاض احمد کی لاش برآمد کرکے تحقیقات شروع کی۔ ان کے مطابق ایس ڈی پی او کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مقتول کی بیوی اور اس کے عاشق کو پوچھ تاچھ کی خاطر پولیس اسٹیشن طلب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش دوران نے اپنا جرم قبول کیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ دونوں کی باضابط طورپر گرفتاری عمل میں لاکر اس کیس کو ایک روز کے اندر اندر حل کیا گیا ۔ ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ چند نیوز پورٹلز ایسے ہیں جو متاثرہ بچوں کے میڈیا ٹرائل میں ملوث ہونے کے علاوہ جائے وقوعہ پر تفتیش میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں، انہیں اس سے باز آنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پورٹلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثنا، چیئرپرسن چلڈرن ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی)، بارہمولہ ایڈووکیٹ وسیم حسن نے کہا کہ زلورہ قتل کے واقعے کی میڈیا ٹریل کافی پریشان کن ہے اور میڈیا کو ایسا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ فیس بک کے چند نیوز پورٹلز متاثرہ بچوں کی میڈیا ٹریل کر رہے ہیں جو کہ کسی بھی طرح سے جائز نہیں۔ انہوں نے کہا، ”ہم نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور پولیس سے کہا ہے کہ وہ اس کے مطابق کارروائی کرے۔“ "بچے کافی حد تک محفوظ ہیں اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم یہ پیشہ ور میڈیا اداروں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسا کام نہ کریں جس سے جذبات مجروح ہوں۔”