Daily Aftab
23 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بہوری کدل میں بھیانک آتشزدگی، تواریخی بازار مسجد اور شاپنگ کمپلیکس کو نقصان، دو فائر مین زخمی

by Online Desk
26 نومبر 2023
A A
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/ جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بہوری کدل علاقے میں آتشزدگی کی بھیانک واردات میں شاپنگ کمپلیکس اور مسجد شریف کو نقصان پہنچا جبکہ دوفائر مین بھی زخمی ہوئے ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 18فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے گنجان آبادی والے علاقے بہوری کدل میں اتوار کی سہ پہر شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزل سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مسجد شریف کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاقب احمد میر کی سربراہی میں شہر سری نگر کا پورا عملہ اٹھارہ فائر ٹینڈروں سمیت جائے موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔پانچ گھنٹوں کی کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزل اورمسجد شریف کو نقصان پہنچا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو فائر مین بھی زخمی ہوئے۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاقب احمد میر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ بعد سہ پہر بہوری کدل سری نگر میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیاگیا جبکہ 18فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ان کے مطابق شاپنگ کمپلیکس اور مسجد شریف کی اوپری منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔دریں اثنا جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے تاریخی جامع اہلحدیث بازار مسجد بہوری کدل میں آتشزدگی کی ہولناک واردات پر گہرے کرب و اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس تاریخی دینی ورثے کی حفاظت فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت دارالحدیث سلفیہ رام بن کی سالانہ تعلیمی کانفرنس کے سلسلے اپنے نائب صدر ڈاکٹر عبداللطیف الکندی صاحب اور دیگر رفقا کے ہمراہ رام بن میں ہوں اور جوں ہی یہ دل دوز خبر سنی تو قلوب رنج و غم سے بھر گئے اور اس معروف مرکز عبادت کی رخشندہ تاریخ آنکھوں میں پھرنے لگی یہی وہ تاریخی ورثہ ہے جہاں مدتوں علامہ غلام نبی مبارکی علیہ رحمتہ اپنے مخصوص لب و لہجے میں قران و سنت کی ترویج و اشاعت کرتے رہے جہاں ان کے خطابات کے دوران تل دھر نے کی جگہ نہیں ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس مسجد کی بہر نوع تعمیر میں مولانا مرحوم( رح) کی جدوجہد اور محنت شاقہ کی ایک الگ اور منفرد تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر اس سانحے پر غم زدہ ہے اور یہا ں خطہ پیر پنچال اور رام بن میں اس کانفرنس میں شریک ہونے والے ان گنت مندوبین بھی دل حزیں ہیں آپ نے انسانی جانوں اور اموال کو محفوظ رکھنے کی بھی اللہ تعالی سے دعائیں کیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
جموں کشمیر کو تین بڑے مسائل کا سامنا جن کو حل کرنا ہی ہوگا ۔ سنہا

لیفٹیننٹ گورنر  منوج سنہا نے گرو نانک جینتی پر  عوام کو مبارکباد دی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بہوری کدل میں بھیانک آتشزدگی، تواریخی بازار مسجد اور شاپنگ کمپلیکس کو نقصان، دو فائر مین زخمی
تازہ ترین خبریں

بہوری کدل میں بھیانک آتشزدگی، تواریخی بازار مسجد اور شاپنگ کمپلیکس کو نقصان، دو فائر مین زخمی

26 نومبر 2023
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
سرینگر جموںشاہراہ پر 10ہزارسے زائدگاڑیوںکو روانہ کیا گیا
تازہ ترین خبریں

سرینگر جموں شاہراہ پر نئی ٹنل کی تعمیر مکمل
پندر ہ مارچ کو وزیر اعظم ورچول موڈ پر افتتاح کریں گے

12 مارچ 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d