سان فرانسسکو / مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل اور ان کی امریکی ہم منصب جینا ریمنڈو نے ایک صنعتی گول میز کی قیادت کی اور باضابطہ طور پر دونوں ممالک کے بلند حوصلہ جاتی "انوویشن ہینڈ شیک” ایجنڈے کا آغاز کیا، جس کا صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے جائزہ لیا۔ یو ایس انڈیا بزنس کونسل اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں، بڑی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سی ای اوز، وینچر کیپیٹل فرموں کے ایگزیکٹوز، اور اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے میدان میں اسٹارٹ اپس کے بانیوں نے تبادلہ خیال کیا۔ سکریٹری ریمونڈو نے کہا کہ انوویشن ہینڈ شیک کے ذریعے، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور ہندوستان ایک اہم ٹیک پارٹنرشپ قائم کر رہے ہیں جو ہمارے باہم مربوط اختراعی ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط کرے گا۔یہ امریکہ اور ہندوستان کے تجارتی تعلقات کو تقویت دینے کے لئے ایک اہم قدم ہے اور میں وزیر گوئل کے ساتھ اس پیش رفت کو آگے بڑھانے کا منتظر ہوں تاکہ امریکہ اور ہندوستانی کارکنوں اور کاروباروں کو کامیاب ہونے میں مدد ملے۔” مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا، "انوویشن ہینڈ شیک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اشارہ کرتا ہے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل جو امریکہ کے چار روزہ دورے پر ہیں نے مزید کہا کہ "انوویشن ہینڈ شیک کے ذریعے اختراعی ماحولیاتی نظام کو بڑھانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنا 21 ویں صدی کے لیے ہندوستان-امریکہ کی شراکت داری کو بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔” اس اعلان نے 2024 کے اوائل میں ہندوستان اور ریاستہائے متحدہ میں ہونے والے مستقبل کے دو انوویشن ہینڈ شیک ایونٹس کی بنیاد رکھی، جس میں ایک سرمایہ کاری فورم شامل ہے جس کا مقصد امریکی اور ہندوستانی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو اپنے اختراعی آئیڈیاز اور مصنوعات کو مارکیٹ میں لے جانے میں مدد کرنا ہے اور "ہیکتھون” "سلیکون ویلی میں جہاں امریکی اور ہندوستانی اسٹارٹ اپ عالمی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کے لیے آئیڈیاز اور ٹیکنالوجیز پیش کریں گے۔