کے طور پر کَل پردھان منتری پی وی ٹی جی ترقیاتی مشن کا آغاز کریں گے
سرینگر/14نومبر/وزیراعظم نریندر مودی قبائلی افراد کو با اختیار بنانے کے ایک بڑے قدم کے طور پر کَل پردھان منتری پی وی ٹی جی ترقیاتی مشن کا آغاز کریں گے، جو خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں کیلئے ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق مودی سرکار جَن جاتیہ گورو دِوس کے موقع پر خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں کی جامع ترقی کو یقینی بنانے کیلئے 24 ہزار کروڑ روپے مالیت کی اسکیم شروع کرے گی۔ اِن قبائلی گروپوں کی سماجی اور معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے اِس سال کے بجٹ میں پردھان منتری PVTG ترقیاتی مشن کا اعلان کیا گیا تھا۔ ملک کی 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 22 ہزار 544 گاو?وں میں ایسے 75، خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ ہیں، جِن کی آبادی تقریباً 28 لاکھ ہے۔ یہ قبیلے دور دراز کے الگ الگ علاقوں میں ناقابل رسائی مقامات، اکثرو بیشتر جنگلاتی علاقوں میں رہتے ہیں۔














