کرناہ // ٹیٹوال سرحد پرشاردا مندر میں 75برسوں میں پہلی بار دیوالی کی تقریب جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی ۔ یہ تقسیم کے بعد مندر میں پہلی دیوالی کا جشن تھا۔دیوالی کے موقع پر 104انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر این کے داس نے مندر میں پوجا کی۔ تربونی گاو ¿ں کے مقامی لوگوں اور سکھ برادری کے لوگوں نے تہوار میں بڑھ چڑ کر حصہ لیا ،جہاں ستیہ نارائن پوجا کا انعقاد کیا گیا اور شرکاءمیں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔تقریب میں موجود معززین میں تحصیلدار کرناہ سید ایاد قادری، کارکن ڈاکٹر سندیپ ماوا، شاردا کمیٹی کے ارکان اعجاز خان، افتخار احمد خواجہ، الیاس احمد خواجہ اور دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔اس سے پہلے دن میں پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) سے سول سوسائٹی کے ارکان نے چلہانہ کی طرف بڑھتے ہوئے رویندر پنڈتا اور کمیٹی کے ارکان کو سفید جھنڈے لہرانے اور دیوالی کی مبارکباد کے نعروں کے ساتھ پرتپاک مبارکباد پیش کی۔شاردا کمیٹی کے سربراہ رویندر پنڈتا نے کہا کہ مندر میں دیوالی کی تقریب نے نہ صرف ایک پرانی روایت کو زندہ کیا بلکہ خطے میں ثقافتی افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کےلئے امید کی کرن بھی بن گئی۔














