مغربی ایشیا، ہند۔بحرالکاہل کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
نئی دلی/۔اسرائیل تنازعہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور ہندوستان-امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے طریقے جمعہ کی صبح وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سامنے آئے۔جے شنکر۔بلنکن ملاقات ہندوستان۔امریکہ ‘ 2+2’ دفاع اور وزارت خارجہ کی وزارتی بات چیت کے پانچویں ایڈیشن سے پہلے ہوئی تھی۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ اپنی بات چیت کو ‘ کھلی اور نتیجہ خیز’ قرار دیا۔” آج صبح سیکرٹری آف اسٹیٹبلنکن سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر ایک کھلی اور نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا، ہند پیسیفک اور دیگر علاقائی مسائل کے بارے میں بھی بات کی۔پچھلے دو ہفتوں میں امریکی وزیر خارجہ اسرائیل اور حماس کی جنگ پر بھرپور سفارت کاری میں مصروف ہیں۔بلنکن اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن ‘2+2’ ڈائیلاگ کے لیے دہلی میں ہیں جس کا مقصد گہرے اسٹریٹجک تعاون کے لیے ہندوستان۔امریکہ کے مستقبل کے روڈ میپ کو آگے بڑھانا ہے۔