پانی کے چھڑکا¶ کو یقینی بنانے اور سڑکوں کی ویکیوم بیسڈ صفائی کی فریکوئنسی کو تیز کرنے کا فیصلہ
نئی دہلی، 3 نومبر (یو این آئی) حکومت کے مختلف احتیاطی اقدامات کے باوجود قومی دارالحکومت اور قومی راجدھانی خطہ میں ہوا کا معیار جمعہ کو ‘شدید’ زمرے میں درج کیا گیا اورمختلف مقامات پرہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی) 400 کو عبور کر گیا۔ اس وجہ سے دہلی کے تمام سرکاری پرائمری اسکول دو دن کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، لودھی روڈ علاقے میں اے کیو آئی 438 درج کیا گیا، جہانگیر پوری میں 491، آر کے پورم علاقے میں 486 اور آئی جی آئی ایئرپورٹ (ٹی3) کے ارد گرد 473 ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے خراب اے کیو آئی منڈکا میں 498 اور بوانا میں 496 ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ دارالحکومت سے متصل نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) نوئیڈا میں کئی مقامات پر اے کیو آئی بھی ‘شدید’ زمرے میں آگیا۔ نوئیڈا کے سیکٹر 62، سیکٹر 1 اور سیکٹر 116 میں اے کیو آئی بالترتیب 483، 413 اور 415 ریکارڈ کیا گیا۔بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر، حکومت نے جمعرات کو گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان، جی آراے پی مرحلہ 3 نافذ کیا ہے ۔ اس نے پورے قومی دارالحکومت کے علاقے میں تعمیرات اور مسماری سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔کمیٹی نے دھول دبانے کے ساتھ ساتھ روزانہ پانی کے چھڑکا¶ کو یقینی بنانے اور سڑکوں کی ویکیوم بیسڈ صفائی کی فریکوئنسی کو تیز کرنے کو بھی کہا ہے ۔جمعرات کو حکومت نے تمام پرائمری اسکولوں کو دو دن (جمعہ اور ہفتہ) کے لیے بند رکھنے کا حکم دیا۔ یہ دہلی، گروگرام، فرید آباد، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر میں غیر ضروری تعمیراتی سرگرمیوں اور بی ایس -3 پٹرول اوربی ایس-4 ڈیزل کاروں کے چلانے پر عائد پابندی کے علاوہ ہے ۔