نئی دلی/۔بھوٹان کے بادشاہ، محترم جگمے کھیسر نامگیل وانگچک، بھوٹان کی شاہی حکومت کے سینئر عہدیداروں کے ہمراہ، 03-10 نومبر 2023 کو ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔دورے کے دوران، بھوٹان کے بادشاہ، ہندوستان کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ اور حکومت ہند کے اعلیٰ حکام بھوٹان کے بادشاہ سے ملاقات کریں گے۔ بھوٹان کے بادشاہ آسام اور مہاراشٹر کی ریاستوں کا بھی دورہ کریں گے۔ہندوستان اور بھوٹان دوستی اور تعاون کے منفرد رشتوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جن کی خصوصیات افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد ہے۔ وزارت خارجہ امور کے مطابق یہ دورہ دونوں فریقین کو دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور مختلف شعبوں میں مثالی دوطرفہ شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔