ایودھیا/اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 51 بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جن میں خواتین ڈرائیور اور کنڈکٹر ہوں گی۔اپنے ایودھیا دورے کے دوسرے دن چیف منسٹر نے یہاں رام کتھا پارک سے ’’مشن مہیلا سارتھی‘‘ کا افتتاح کیا اور زور دے کر کہا کہ معاشرے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اسے اپنی خواتین کا احترام کرنا چاہیے اور ان کی عزت کی حفاظت کرنی چاہیے۔حکام نے بتایا کہ اتر پردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 51 بسوں میں خواتین ڈرائیور اور کنڈکٹر ہوں گی۔آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وہ لوگ جو کہتے تھے کہ خواتین کچھ کام نہیں کر سکتیں، ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے غلط ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب خواتین ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک، اتر پردیش پولیس اور حکومت کے دیگر محکموں میں 1.5 لاکھ سے زیادہ ”بیٹیوں” کو ملازمت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی طرف سے بسوں میں خواتین ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کی ملازمت کے ذریعے اسے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔سی ایم نے مزید کہا کہ ایک معاشرہ مضبوط ہوگا اور ہمہ جہت ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرے گا اگر اس کی خواتین کو عزت دی جائے، ان کی عزت کی حفاظت کی جائے اور وہ خود انحصاری پر ہوں۔وزیر اعلیٰ نے ایودھیا کے چھوٹی دیوکالی مندر میں پوجا بھی کی اور مہنت نرتیہ گوپال داس سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔