اَفسران کو تمام اَضلاع میں ” ماہانہ دربار “میں شرکت کی ہدایت
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج سول سیکرٹریٹ میں سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میںچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئل، انتظامی سیکرٹریوں، صوبائی کمشنروں او رسینئر اَفسروں نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ شہریوں کی شکایات کو حل کرنے ، ان کے مسائل اور ضروریات کو سمجھنے کے لئے تمام اَضلاع میں’ ماہانہ دربار‘ میں شرکت کریں تاکہ ایک ایسا نظام تشکیل دیا جاسکے جو معاشرے کے تمام طبقوں کے لئے ترقی اور ترقی کے وافر مواقع فراہم کرے۔اُنہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو بیک ٹو وِلیج۔V کی تیاری شروع کرنی چاہیے اور پنچایتی راج اِداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ سرکاری اقدامات کے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکیں اور گاﺅں کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنایاجاسکے ۔ اُنہوںنے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ اِقتصادی ترقی کے ثمرات دور دراز علاقوں تک پہنچیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے بہت سی غیر حقائق پر مبنی خبروں اور میڈیا رپورٹوں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ اطلاعات کے ذریعہ حقائق کی جانچ کے طریقہ کار کو مو¿ثر بنانے کی ہدایت دی۔