کپواڑہ/16اکتوبر2023ئ
اکاﺅنٹنٹ جنرل (اے اینڈ ای) جموں و کشمیر کے دفتر نے آج یہاں ٹاو¿ن ہال میں ڈسٹرکٹ ٹریجری آفس کپواڑہ کے اِشتراک سے ایک پنشن عدالت کا انعقاد کیا۔ڈپٹی اکاﺅنٹنٹ جنرل سدھا کر پنگلے نے پنشن عدالت کی صدارت ڈسٹرکٹ ٹریجریری آفیسر کپواڑہ محمد شفیع وانی، ڈی ڈی اوز اور پنشنروں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں کی۔ اِ س موقعہ پر ڈپٹی اکاو¿نٹنٹ جنرل نے افسران کی اپنی ٹیم کے ہمراہ پنشنروں، فیملی پنشنروں اور پنشن منظور کرنے والے حکام،ڈی ڈی اوز کے مسائل اورشکایات کو بغور سنا اور متعدد مسائل کو موقعہ پر ہی حل کیا۔اِس سے قبل ٹاو¿ن ہال میں سوال جواب کا ایک تفصیلی سیشن منعقد ہوا جس میں محکمہ خزانہ کے ماہرین نے پنشنروں کے پنشن سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔