18ویں مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کی شریک صدارت کریں گے
ہنوئی /وزیر خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو اپنے چار روزہ دورے پر ویتنام پہنچے، جس کے دوران وہ 18ویں مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کی شریک صدارت کریں گے۔ وزیر خارجہ جے شنکر کا ٹران کووک پگوڈا میں ویتنام کے وزیر خارجہ بوئی تھانہ سون کی طرف سے پرتپاک ذاتی خیرمقدم کیا گیا۔ وزیر خارجہ جئے شنکر نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ آج ویتنام پہنچے۔ مشہور ٹران کووک پگوڈا میں پرتپاک ذاتی استقبال کے لیے وزیرخارجہ بوئی تھانہ سون کا شکریہ۔ جوائنٹ کمیشن کی 18ویں میٹنگ کل ہوگی۔ انہوں نے ہنوئی میں تاریخی ٹران کیو پگواڑ کا بھی دورہ کیا جو ہندوستان اور ویتنام کے درمیان پرانے روابط رکھتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہنوئی میں تاریخی ٹران کووک پگوڈا کا دورہ کیا۔ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان پرانے روابط یہاں کے بودھی درخت سے ظاہر ہوتے ہیں۔ صدر راجندر پرساد نے 1959 میں صدر ہو چی منہ کو تحفے میں دیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر خارجہ اپنے ہم منصب بوئی تھانہ سون کی دعوت پر سرکاری دورے پر ہیں۔ وزارت خارجہ امور نے کہا کہ وہ اپنے ویتنام کے ہم منصب کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون پر ہندوستان-ویتنام کے مشترکہ کمیشن کی 18ویں میٹنگ کی شریک صدارت کریں گے۔ دورے کے دوران، وزیر خارجہ ہنوئی اور ہو چی منہ سٹی بھی جائیں گے اور توقع ہے کہ وہ ویتنام کی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے اور ہو چی منہ شہر میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ ہندوستان اور ویتنام ایک مضبوط جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اشتراک کرتے ہیں۔ ویتنام ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کا کلیدی رکن ہے۔ وزارت خارجہ امور کے مطابق، وزیر خارجہ کا دورہ کئی شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے اور دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔