ہمیں تمام چلینجوں کے باوجود ملک کو دفاعی لحاظ سے طاقتور بنانا ہوگا۔ چیف آف ڈیفنس سٹاف
سرینگر/چیف آفڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ بھارت اگلے 25برسوں تک عالمی طاقت بن کر اُبھر کر سامنے آئے گا تاہم اس میں کئی طرح کے چلینجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جو غیر یقینی ہے، اس کے لیے کسی نہ کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت ہوگی ۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے یہ بھی کہا کہ آج ہم جو قدم اٹھا رہے ہیں وہ اگلے 25 سالوں میں ہندوستان کی حیثیت کا تعین کرے گا جس کے بارے میں وزیر اعظم بات کر رہے ہیں- امرت کال، جس میں ہم آج داخل ہوئے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ ملک کی اندرونی اور بیرونی حفاظتی صورتحال کافی بہتر ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ فوج کی تینوں شاخوں کےلئے ضروری ہے کہ وہ وقت کے مطابق اپنی نفری کوتیار رکھیں۔