سرینگر سمیت وادی بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ۔محکمہ موسمیات
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں پر بارش اور کہیںکہیں پر برفباری کا امکان
سرینگر//وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں گزشتہ شام سے ہی ہلکی برفباری ہوئی جبکہ ہفتہ کی صبح سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کے بالائی علاقوں میں پھر سے برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ہے ۔۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 14اکتوبر سے 18اکتوبرتک موسم کی صورتحال ابتر رہنے کی پہلے ہی پیش گوئی کی تھی جس کے مطابق ہفتہ کی صبح ہی وادی کے مختلف علاقوں میں درمیانہ سے ہلکی بارشیں ہوئیں جبکہ وادی میں دن بھر مطلع ابرآلود رہا۔دریں اثناءسرینگرمیں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15اعشاریہ صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ۔