دوران ڈیوٹی ایک تیز رفتار موٹر سائکل نے ٹکر ماردی تھی
سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں چار روز قبل سڑک کے ایک حادثے میں زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ مہلوک اہلکار کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھتا تھا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 9اکتوبر کو ایک موٹر سائکل سوار نے ایک پولیس اہلکارکو اُس وقت مبینہ طور پر ٹکر مارکرزخمی کردیا جب وہ کھنہ بل اننت ناگ میں اپنی ڈیوٹی پر تھا ۔ پولیس اہلکار نثار احمد میر کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا تھا جہاں سے اسے سکمز صورہ سرینگر منتقل کیا گیا ۔ پولیس اہلکار کی جانب بچانے کی ہسپتال عملہ نے کافی کوشش کی اور دوران علاج ہی نثار احمد موت وحیات کی کشمکش کے دوران فوت ہوا ۔ پولیس اہلکار نثار احمد میر بانڈی پورہ سے تعلق رکھتا تھا جہاں آ ج اس کی لاش پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اس کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ ادھر پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا تھا۔