سرینگر/فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتہ ہوئے دوسرے پائلٹ کی لاش کو آج 75دنوں بعد برآمد کرلیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں کے رنجیت ساگر ڈیم پٹھانکوٹ میں 3اگست 2021کو فوجی ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی آنے کے بعد ہیلی کاپٹر گرگیا تھا جس میں سوار دو فوجی پائلٹ سوار تھے ۔ حادثہ پیش آنے کے چند روز بھی ایک پائلٹ کی لاش برآمد کی گئی تھی جبکہ دوسرے پائلٹ کی لاش آج 75دنوں بعد برآمد کرلی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں دفاعتی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دویندر آنند نے بتایا ہے کہ فوج اور نیوی کی جانب سے دن رات آپریشن چلایا گیا جس کے نتیجے میں کپٹن ایس جیانتا جوشی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد سے اب تک مہلوک کی لاش کی تلاش جاری تھی تاہم 65سے 70میٹر گہرائی میں پڑی لاش کو بازیاب کرنے میں کامیابی ملی ۔ اس سے قبل پہلے پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ای اے باٹھ کی لاش 16اگست کو بازیاب کرایا گیا تھا جو ڈیم کی 75.9میٹر گہرے پانے میں تھی۔