سرینگر اور پلوامہ کے بعد جنوبی ضلع کولگام کے مضافات میں نامعلوم مسلح بندوق برداروں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو غیر ریاستی مزدور ہلاک جبکہ تیسرا شد زخمی ہو گیا ۔واقعہ کے بعد علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میںلیکر تلاشی آپریشن شروع کردیاہے ۔ذرائع کے مطابق اتوار کی شام دیر گئے جنوبی ضلع کولگام کے گانجی پورہ علاقے میں اس وقت افر اتفری کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میںنامعلوم مسلح بندوق بردار نمودار ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ بندوق برادروں نے تین غیر ریاستی مزدور وں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تین غیر ریاستی مزدور جن کی شناخت راجا ریشی دیو ، جگیندر ریشی اور چنچون ریشی ساکنا ن بہار گولیاں لگنے سے شدید طور پر زخمی ہو گئے جن کو اگرچہ علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم ان میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے جبکہ تیسرے جس کی شناخت چن چن ریشی کو شدید زخمی حالت میں گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوﺅں نے تین غیر ریاستی مزدورں پر فائرنگ کی جن میں سے دو جاں بحق ہو گیا جبکہ تیسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ انہوںنے کہا کہ واقعہ کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میںلیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔