کہا حکومت شہری تجدید کیلئے پُر عزم ہے جو کہ جموںوکشمیر یوٹی کی اُمنگوں کی آئینہ دار ہے
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کلیدی شہری پروجیکٹوں کو عوام کے لئے وقف کیا۔ سری نگر میونسپل کارپوریشن اور سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ کی جانب سے 40.34 کروڑ روپے کے ان پروجیکٹوں کو انجا م دیا گیا ۔ اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات کی تصدیق کی کہ حکومت شہری تجدید کے لئے پُر عزم ہے جو کہ جموںوکشمیر یوٹی کی اُمنگوں کی آئینہ دار ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ امرت اور سری نگر سمارٹ سٹی کے تحت اِفتتاح شدہ متعدد منصوبوں سے سماجی و اِقتصادی ترقی کی حوصلہ اَفزائی ہوگی۔آج جن منصوبوں کا اِفتتاح کیا گیا ان میں پرانے ایس ایم جی لال چوک پر کثیر السطح کار پارکنگ ، اِندرا نگر میں ڈی واٹر نگ سٹیشن اور نکاسی آب سکیم، ہائی وے پارک ۔ گرین سپیس اور بمنہ میں فاﺅنٹین بالترتیب 26.91کروڑ روپے ۔9.83 کروڑ روپے اور 3.60 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا،شامل ہیں۔ پرانے ایس ایم جی لال چوک پر نئی کثیر السطح کار پاکنگ کے اِفتتاح کے دوران اَفسران نے جانکاری دی کہ گراﺅنڈ پلس تین منزلیں کثیر السطح کار پارکنگ میں 500 کاروں اور 150 دو پہیوں کے لئے گنجائش ہے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ نیا ڈی واٹرنگ سٹیشن اور نکاسی آب سکیم2014 ءمیں سب سے زیادہ سیلابی سطح سے اوپر بنایا گیاجوزیر آب پمپوں اور دیگر الیکٹرو میکنک آلات سے یس ہے۔ اِندرا نگر میںڈرنیج نیٹ ورک بنانے سے پانی کے جمود اور گلیوں میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔














