غزہ/تل ابیب (یو این آئی/اسپوتنک) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 40 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ یہ اطلاع فلسطینی ہلال احمر نے دی ہے ۔ ہلال احمر نے دیر رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نابلس شہر کے قریب مغربی کنارے کے بیتا اور بیت دجان اضلاع میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں آج 44 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ فلسطینیوں کا ایک گروپ بغیر کسی ابتدائی اطلاع کے نابلس شہر کے جنوب میں ریہلم بستی کے قریب داخل ہونے کے بعد یہ جدو جہد شروع ہوئی۔