رائے پور: چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ایک ٹرین میں دھماکہ ہوگیا ہے۔ اس دھماکے میں سی آر پی ایف کے 6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ صبح 6.30 بجے کے قریب پلیٹ فارم نمبر -2 پر پیش آیا ہے۔ زخمی جوانوں کو علاج کے لیے رائے پور کے سری نارائنا اسپتال لے جایا گیا ہے۔پولیس انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کا کام جاری ہے۔ واقعے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ کسی عام شہری یا کسی دوسرے شخص کو کوئی نقصان نہ پہنچنے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ ڈیٹونیٹر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ بنیادی طور پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی ٹیم امدادی کاموں میں مصروف ہے۔موصولہ معلومات کے مطابق یہ دھماکہ رائے پور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر -2 پر کھڑی ٹرین میں صبح تقریبا 6 بجے ہوا۔ سی آر پی ایف 211 ویں بٹالین کے جوان خصوصی ٹرین سے جا رہے تھے۔ رائے پور ریلوے کے پی آر او شیو پرساد نے دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ ڈمی کارتوس باکس میں رکھا گیا تھا ، سامان ٹرین کے ڈبے میں رکھنے کے ساتھ ہی پھٹ گیا۔ ٹرین سی آر پی ایف بٹالین کے اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس دوران باتھ روم کے قریب رکھا ڈیٹونیٹر پھٹ گیا۔ اس کی گرفت میں چھ جوان آگئے۔ دھماکے کے بعد اسٹیشن پر کچھ دیر کے لیے افراتفری کا ماحول رہا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجنے کے بعد صبح 7:15 کے قریب ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔ اس دوران سی آر پی ایف کے ڈی آئی جی بھی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے تھے۔