سرینگر//ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکوں اوراین بی ایف سی کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام اصل جائیداد کے دستاویزات جو ضمانت کے طور پر رکھے گئے ہیں کہ قرضوں کی مکمل ادائیگی کے 30 دنوں کے اندرجاری کریں جس میں ناکام ہونے پر بینک کو مالی جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹی ای این کے مطابق یہ آرڈر قرض دہندگان کی متعدد شکایات کے بعد سامنے آیا ہے جو قرضوں کی مکمل ادائیگی کے بعد بھی دستاویزات کی واپسی میں خلل سے پریشان ہیں جس کی وجہ سے صارفین کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔آر بی آئی نے حکم دیا کہ قرض دہندگان کو جائیداد کے اصل دستاویزات یا تو بینکنگ برانچ سے جمع کرنے کا اختیار دینا ہوگا جہاں قرضہ اکاو¿نٹ ہے یا کسی دوسرے دفتر سے جہاں دستاویزات دستیاب ہیں، ان کی ترجیح کے مطابق بینکوں اور NBFCs کو جاری کردہ قرض کی منظوری کے خطوط میں اصل دستاویزات کی واپسی کی ٹائم لائن اور جگہ کا بھی ذکر کرنا ہوگااور اس حکمنامے کی خلاف ورزی پر بنکوں کو مالی جرمانے بھی عائد ہوسکتے ہیں۔