پولیس نے کیس درج کرکے دوکاندارکوبازیاب کرنے کی کارروائی شروع کی
جنوبی کشمیر پلوامہ کے نکلورہ علاقے میں نامعلوم مسئلح افرادنے پیشے کے لحاظ سے دوکاندار کوبندوق کی نوک پر اغواکرکے نامعلوم جگہ پرپہنچادیاپولیس وفورسزجائے موقع پرپہنچ گئے اور صورتحال کاجائزہ لینے کے بعداغواکئے گئے دوکاندارکوبازیاب کرنے کی کارروائی شروع کردی ۔اطلاعات کے مطابق نکلورہ لیترپلوامہ کے علاقے میں اس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیاجب نامعلوم مسئلح افرادنے پیشے کے لحاظ سے دوکاندار شکیل احمدصوفی ولدغلام محمدکوبندوق کی نوک پر اغواکرکے نامعلوم جگہ پرپہنچادیادوکاندار کواغواکرکے نامعلوم جگہ پرپہنچانے کی خبر ملتے ہی پولیس وفورسزجائے موقع پرپہنچ گئے صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد پولیس وفورسزنے اغواکئے گئے دوکاندارکوبازیاب کرنے کی کارروائی شروع کردی۔ واضح رہے کہ شکیل احمدصوفی کابھائی سر گرم عسکریت پسند تھااور گزشتہ دنوں وہ اپنے ہی علاقے نکلورہ میں گرفتارہواتھا اوران کی گرفتاری کے بعد اس کے بھائی کو نامعلوم مسئلح افراد نے اغواکرکے نامعلوم جگہ پرپہنچادیا۔