جموں/مرکزی وزیر دفاعجناب راج ناتھ سنگھ نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے 90 بنیادی ڈھانچے کے منصوبے قوم کو وقف کیے ہیں، جن کی مالیت 2,900 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، جو 11 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان پروجیکٹوں کا افتتاح رکشا منتری نے 12 ستمبر 2023 کو جموں میں ایک تقریب میں کیا ۔ ان میں اروناچل پردیش میں نیچیفو ٹنل؛ مغربی بنگال میں دو ہوائی اڈے؛ دو ہیلی پیڈ؛ 22 سڑکیں اور 63 پل۔ ان 90 منصوبوں میں سے 36 اروناچل پردیش میں ہیں۔ لداخ میں 26; جموں و کشمیر میں 11؛ میزورم میں پانچ؛ ہماچل پردیش میں تین؛ سکم، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں دو دو اور ناگالینڈ، راجستھان اور انڈمان اور نکوبار جزائر میں ایک ایک منصوبے شامل ہیں۔بی آر او نے ان اسٹریٹجک لحاظ سے اہم منصوبوں کی تعمیر ریکارڈ وقت میں مکمل کی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر ایک ہی کام کے موسم میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے۔ اپنے خطاب میں، رکشا منتری نے بی آر او کو مسلح افواج کا ’ برو‘ یعنی بھائیقرار دیتے ہوئے کہا کہ، اپنے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ذریعے، بی آر او نہ صرف ہندوستان کی سرحدوں کو محفوظ بنا رہا ہے، بلکہ دوردراز کے علاقوں کے سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے ان پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کا سہرا اپنے اہلکاروں کی محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے عزم کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر او کے ساتھ مل کر، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ قوم محفوظ ہے اور سرحدی علاقے ترقی یافتہ ہیں۔ دور دراز علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل اب نئے ہندوستان کا نیا معمول بن گیا ہے۔