Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

درنگہ بل پانپور میں مسلح تصادم آرائی ،لشکر کمانڈر ساتھی سمیت جاں بحق

by Online Desk
16 اکتوبر 2021
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مہلوک لشکر کمانڈر باغات سرینگر میں دو پولیس اہلکار کی ہلاکت میںملوث تھا ، اسلحہ بھی بر آمد
شہری ہلاکتوں کے بعد وادی میں 9مسلح تصادم آرائیاں ، 13جنگجو جاں بحق ، دو شہری ہلاکتوں میںملوث تھے /پولیس
جنگجومخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی قصبہ پانپور کے درنگہ بل علاقے میں ایک اور مسلح تصادم آرائی میں لشکر کمانڈر سمیت دو جنگجو جاں بحق ہو گئے۔ آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں لشکر کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمر کھانڈے باغات سرینگر میں دو پولیس اہلکار کی ہلاکت میںملوث تھا۔ پانپور جھڑپ میں دو جنگجوﺅں کی ہلاکت کے ساتھ ہی شہری ہلاکتوں کے بعد 9تصادم آرائیوں میں 13جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی پولیس ڈویژن اونتی پورہ میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات کو معطل کرد یا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق درنگہ بل پانپور میں لشکر کمانڈر اور اس کے ساتھی کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے علاقہ کو جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات کو علاقے کو محاصرے میںلیا اور تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوﺅں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فورسز پر فائرنگ کی ۔ علاقے میں فائرنگ واقعہ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک طلب کر لی گئی جبکہ پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا اور جنگجوﺅں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے بعد جنگجو ﺅں نے ایک عمارت میں پناہ لی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک روکنے کے ساتھ ہی انہیں سرینڈر کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے بار بار پیشکش ٹھکرا دی ۔ جس کے بعد علاقے میں ایک مرتبہ پھر گولیوں کا تبادلہ پھر سے شروع ہوگیا ۔ جس دوران کچھ گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں پہلے ایک جنگجو جاں بحق ہو گیاجس کے بعد محاصرے میں پھنسے لشکر کمانڈر کو بھی بار بار خود سپردگی کرنے کی پیشکش کر دی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرادی جبکہ بعد علاقے میںکئی گھنٹوں تک چلنے والی جھڑپ میں دوسرا جنگجو بھی جاں بحق ہو گیا ۔ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کی شناخت عمر مشتاق کھانڈے ساکنہ تل باغ پانپور اور شاہد خورشید ساکنہ چھانہ پورہ سرینگر کے بطور ہوئی ہے ۔ عمر کھانڈے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ لشکر کا کمانڈر تھا ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے جھڑپ میں دو جنگجوﺅں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میںمقامی لشکر کمانڈر عمر کھانڈے ساتھی سمیت مارا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ شام اونتی پورہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی کہ لشکر کمانڈر اپنے ساتھی سمیت درنگہ بل پانپور میںموجود ہے جس کے بعد وہاں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وہاں ایک عمارت میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی او ر جھڑپ شروع ہوئی ۔ آئی جی پی کا مزید کہنا تھا کہ جنگجوﺅں کو سرینڈر کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوںنے پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے فائرنگ شروع کی اور جوابی کارورائی میں دونوں جنگجو مارے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر کھانڈے لشکر کا کمانڈر تھا اور وہ باغات سرینگر میں دو پولیس اہلکار کی ہلاکت میںملوث تھا ۔ ادھر پانپور جھڑپ میں دو جنگجوﺅں کی ہلاکت کے ساتھ ہی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین مسلح جھڑپوں میں چار جنگجو جاں بحق ہو گئے جن میں سے پلوامہ میں ایک ، سرینگر کے بمنہ علاقے میں ایک اور درنگہ بل پانپور میں دو شامل ہے ۔ جبکہ وادی کشمیر میںہوئی شہری ہلاکتوں کے بعد وادی کے مختلف علاقوں میں 9مسلح تصادم آرائیوں میں13جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
ہر کسی کو سیکورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی ۔ آئی جی پی

ہر کسی کو سیکورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی ۔ آئی جی پی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

درنگہ بل پانپور میں مسلح تصادم آرائی ،لشکر کمانڈر ساتھی سمیت جاں بحق
تازہ ترین خبریں

درنگہ بل پانپور میں مسلح تصادم آرائی ،لشکر کمانڈر ساتھی سمیت جاں بحق

16 اکتوبر 2021
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d