کس طرح ہندوستان نے ایک مقتدر سفارتکارانہ تقریب کوعوامی تقریب کی شکل دے دی: جے شنکر
نئی دہلی/وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہاکہ ہندوستان کی جی-20 کی صدارت نے اپنے آپ کو منفرد طریقے سے متعدد انداز میں پیش کیا ہے ۔ اس نے ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات اور کلیدی تشویشات پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ گلوبل سا¶تھ کی آواز میں زور پیدا کیا ہے اور موسمیاتی کارروائی اور سرمایہ ، توانائی ، تغیرات ، ایس ڈی جی نفاذ اور ٹیکنالوجی تغیرات جیسے شعبوں میں اولوالعزمی کو فروغ دیا ہے ۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ جس چیز نے ہندوستان کو جی-20 کی غیر معمولی صدارت کی شکل میں مزید بالا دستی عطا کی ہے وہ ہے عوام الناس کی وسیع تر شراکت داری یا جن بھاگیداری ، جس میں جی-20 سے متعلق تقریبات اور سرگرمیوں میں مختلف ممالک کے لوگ شامل ہیں۔ یہ صدارت حکومت کے اعلیٰ شعبوں تک ہی محدود نہیں ہے ۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے عوام الناس کی سرگرم شراکت داری نے بھارت کی جی-20 کی صدارت کو صحیح معنوں میں ایک عوامی جی -20 میں بدل دیا ہے ۔ انھوں نے مزیدکہاکہ 60شہروں پر محیط مجموعی طور پر 220 میٹنگوں کے اہتمام کے ساتھ، تقریباً 30 ہزار مندوبین کی شراکت داری، ان کے شانہ بشانہ منعقد ہونے والی ایک لاکھ سے زائد مندوبین کی شرکت والی تقریبات کے ساتھ ساتھ تقریباً ملک کے تمام گوشوں سے شہریوں کا ارتباط اس میں شامل ہیں، جی-20 مختلف انداز میں عوام الناس سے مربوط ہے ۔ اس سے متعلقہ مختلف وزارتوں نے بڑی محنت سے اس سرگرم شراکت داری کو مہمیز کیا ہے ۔ مسٹرایس جے شنکر نے کہاکہ وزارت تعلیم نے جن بھاگیداری تقریبات کو وسعت عطا کی ہے اس میں مختلف النوع شراکت داروں کی پر جوش شراکت داری شامل ہے جن میں طلبا، اساتذہ ، والدین اور وسیع پیمانے پر عوام الناس شامل ہیں۔ ریاستوں اور اضلاع سے بلاک، پنچایت اور اسکول کی سطحوں پر اس کا اہتمام کیا گیا ہے ، یہ تقریبات ایسی ہیں جنہوں نے جی-20 سے متعلق بیداری پیدا کی ہے ، قومی تعلیمی پالیسی اور بنیادی سطح کی درس و تدریس اور تعلیم دینے کے عمل – ترجیحات ، بھارت کی صدارت میں مرکزی عنصر کے طور پر شامل ہیں۔ یہ تقریبات مجموعی طور پر23.3 کروڑ مندوبین کو یکجا کرنے کا باعث ثابت ہوئی ہیں ۔














