تقریب میں ڈاکٹر اندرابی کے ہمراہ مولانا حامی بھی موجود تھے
مولانا غلام رسول حامی نے آج سرینگر میں بورڈ ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جموں و کشمیر وقف بورڈ کے نئے لوگو کی رونمائی میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن، وزیر مملکت، جموں و کشمیر کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ اس موقعے پر مولانا اشرف ، مولانا تجم القادری ، مولانا فیاض رضوی، مولانا غلام محی الدین شاہ، مولانا عادل نورانی، مولانا غلام محمد منتقی، چوہدری معراج الدین اور وقف بورڈ کے ارکان ڈاکٹر غلام نبی حلیم اور سید محمد حسین سمیت دیگر علماءنے شرکت کی۔ اس موقع پر ”لوگو“ پر ایک مختصر ویڈیو فلم کی نمائش کی گئی اور بعد میں ”لوگو “کو مولانا حامی اور ڈاکٹر اندرابی نے جاری کیا۔ تقریب کے دوران مولانا حامی نے اپنے خطاب میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وقف بورڈ جموں و کشمیر میں اپنی پوزیشن کو بحال کرنے کے لیے زبردست اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگو اس باوقار ادارے کا پہلا لوگو ہے اور ڈاکٹر اندرابی کی قابل قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران بورڈ کی طرف سے اٹھائے گئے اصلاحی اقدامات کے مسلسل سلسلہ میں ایک اہم قدم ہے۔