آج کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کشمیر کے مرکزی دفتر واقعہ شنکر پورہ نوگام سرینگر میں یوم ختم نبوت منایا گیا جس میں وادی برسے مقتدر شخصیات دانشور اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی اس اجلاس میں علماء کرام نے عقیدہ ختم نبوت پر تفصیلی روشنی ڈالی جب کہ اجلاس میں وادی کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا امیر اعلی کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل مولانا مفتی مدثر احمد قادری نے تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اتحاد کی فضا قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جس معاشرے کی تمام برائیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے














