Daily Aftab
15 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

افغانستان کی مسجد میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک،73زخمی

by Online Desk
15 اکتوبر 2021
A A
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کابل/ ایجنسیز/ افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں اہلِ تشیع کی ایک مسجد میں نمازِ جمعہ میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 37 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی زد میں آنے والے کئی زخمی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ حکام خدشہ نے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ جمعے بھی افغانستان کے شمالی شہر قندوز میں دھماکہ ہوا تھا جس میں لگ بھگ 46 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔ جمعے کو قندھار کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ صحافیوں اور دیگر افراد کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد کے فرش پر کئی مقامات پر خون موجود ہے جب کہ متاثرہ افراد کو دیگر لوگ وہاں سے منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق مسجد میں موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعے کی نماز میں لگ بھگ 500 افراد شریک تھے۔ ایک مقامی صحافی نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکہ خود کش تھا جس میں ایک حملہ آور نے خود کو مسجد کے دروازے پر دھماکے سے اڑایا جب کہ دو دیگر مسجد کے اندر چلے گئے تھے۔ البتہ ان دعوو¿ں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ شہر میں قائم میر وائس اسپتال میں 37 ہلاک شدگان اور 73 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد طالبان کے اہلکار بھی اس مسجد پہنچے اور اسے گھیرے میں لے لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اسپتالوں میں جا کر خون کے عطیات دیں تاکہ زخمیوں کے لیے درکار خون کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ دھماکے کے بعد فوری طور پر کسی بھی گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
مرکزی وزیر بجلی کا دورہ گریز

مرکزی وزیر بجلی کا دورہ گریز

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

افغانستان کی مسجد میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک،73زخمی
تازہ ترین خبریں

افغانستان کی مسجد میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک،73زخمی

15 اکتوبر 2021
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت
جموں و کشمیر

عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت

16 مئی 2022
افغانستان میں ہرات کی مسجد میں بھیانک دھماکہ
تازہ ترین خبریں

افغانستان میں ہرات کی مسجد میں بھیانک دھماکہ

02 ستمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d