کے جی ایچ ای پی پروجیکٹ ڈیم سائٹ کا معائینہ کیا ، وفود کے ساتھ بات چیت کی
مرکزی وزیر بجلی ، نئی اور قابلِ تجدید توانائی مسٹر آر کے سنگھ نے آج گریز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلع بانڈی پورہ کی وادی گریز میں کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ ( کے جی ایچ ای پی ) کے ڈایم سائٹ کا دورہ کیا اور کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ مرکزی وزیر حکومت ہند کے عوامی آو¿ٹ ریچ انیشیٹو کے ایک حصے کے طور پر یو ٹی کے دو روزہ دورے پر ہیں ۔ ان کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی جے اینڈ کے روہت کنسل ، این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی ابھے کمار سنگھ اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری پاور ایس کے جی رہاتے تھے ۔ گریز میں ڈیم سائٹ پر پہنچنے پر وزیر کو سی آئی ایس ایف کے شخص جو ڈیم سائیٹ کی حفاظت کر رہے ہیں ، نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ 330 ایم ڈبلیو کے جی ایچ ای پی پی کے اپنے دورے کے دوران وزیر نے اس کے دیگر متعلقہ پہلوو¿ں کا جائیزہ لینے کے علاوہ منصوبے کی پیداواری صلاحیت کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ان افسروں کے ساتھ بات چیت کی جنہوں نے وزیر کو بجلی کی پیداواری صلاحیت ، کام کرنے ، سی ایس آر کے نفاذ اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے بجلی کے منظر نامے کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے کیونکہ اس مقام کی ترقی وزیر اعظم کے ایجنڈے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بجلی کے شعبے کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بہت سی اسکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں اور انہوں نے یو ٹی میں ہر گھر کو بجلی کا کنکشن فراہم کرنے کا ہدف کیا ہے ۔













