ایل او سی/آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ آگے کے علاقوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، شمالی کمان لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی اور دیگر سینئر افسران نے چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال کیا اور انہیں آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔آ رمی چیف نے آپریشنل تیاری اور لائن آف کنٹرول پر موثر تسلط کو سراہا۔انہوں نے ایکس ہر کہا، آرمی چیف نے فوجیوں کے ساتھ اپنی حوصلہ افزا بات چیت کے دوران انہیں مسلسل پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔اے ڈی جی پی آئی نے آرمی چیف کے راجوری سیکٹر کے دورے کی کئی تصاویر بھی شیئر کیں۔