ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ضلع کے مختلف دُور دراز علاقوں میں لوگوں تک رَسائی کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے آج توجن سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ میں ہفتہ وار بلاک دیوس پروگرام کی صدارت کی۔
مختلف محکموں کے اَفسروں اور ملازمین نے بلاک دیوس میں شرکت کی اور عوام کو ضلع میں محکمہ جات کی طرف سے چلائی جاری مختلف سکیموں او رپروگراموں کے بارے میں جانکاری دی اور ان سے فائدہ اُٹھانے کی ترغیب دی۔
لوگوں نے بلاک دیوس میں اندرونی سڑکوں کی اَپ گریڈیشن ، سرکاری اِداروں میں عملے کی کمی ، پانی کی کمی اور صحت بنیاد ی ڈھانچے سمیت مختلف مسائل اُٹھائے ۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ضلعی اِنتظامیہ اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر دستیاب ہوں۔
اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاک دیوس مقامی طرزِ حکمرانی کو تبدیل کر رہا ہے اور لوگوں کی شرکت کا ایک مو¿ثر طریقہ کار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس کے ساتھ ساتھ عوامی اِداروں پر لوگوں کے اعتماد کا عکاس ہے اور بلاک دیوس کا بنیادی مقصدیہ ہے کہ ہر فرد کو فائدہ پہنچے۔
اُنہوں نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ مطالبات کو ترجیح دیں اور مقررہ مدت میں اُن کا اَزالہ کریں۔
ڈاکٹر بشارت قیوم نے شرکا¿کو دستیاب 1,013 آن لائن خدمات کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور اِس بات پر زور دیا کہ اِس میں بنیادی شراکت دارشہری ہے اور ڈیجیٹل سروسز کا ایسا کامیاب نفاذ عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہوا۔اُنہوں نے کہا کہ اِس سلسلے میں جموںوکشمیر یوٹی میں 31 اگست سے 6 ستمبر تک ڈیجیٹل ویک منایا جارہاہے اور ضلع اِنتظامیہ مزید کارکردگی کو یقینی بنائے گی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے منشیات کی روکتھا م پر بات کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ یہ ضروری ہے کہ مقامی کمیٹیاں ، ایس ایچ جیز ،اَوقاف کمیٹیاں اور اہم کردار اَدا کریں تاکہ ’ نشا مُکت ابھیان ‘ کامیاب ہوسکے۔
اُنہوں نے ایک بھرپور صفائی مہم ، گھر گھر کلیکشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اَثاثوں کے مناسب اِستعمال پر بھی زور دیا تاکہ ایک سبز اور صاف ستھرا توجن حاصل کیا جاسکے۔