Daily Aftab
15 اگست ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ہندوستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی41دن بعد چندریان 3کی کامیاب لینڈنگ ، وزیر اعظم نے دی قوم کو مبارکباد

by Online Desk
23 اگست 2023
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT


لیفٹیننٹ گورنر سمیت جموں کشمیر کے متعدد لیڈران نے سائنسدانوں کی کوششوں کو سراہا
سرینگر/
ہندوستان نے 23 اگست کو ایک نئی تاریخ رقم کر دی،چندریان3 نے چاند کی سطح پر کامیابی کے ساتھ سافٹ لینڈنگ کی اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے چاند کے جنوبی قطب پر رسائی حاصل کی ہے۔اسرو کا چندریان 3 آج چاند کے جنوبی قطب پر اترگیا۔ امریکہ کے اپولو مشن سمیت دیگر ممالک کے مشن کو چاند کے وسط پر، جبکہ چین کا مشن قطب شمالی پر اتارا گیا تھا۔14 جولائی کو چندریان 3 کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا تھا اور اب بدھ کی شام 6بج کر 4منٹ پر اس نے چاند پر کامیاب لینڈنگ کی چندریان زمین پر 14 دن یعنی چاند کا ایک دن رہ کر چاند پر مطالعہ کرے گا۔واضح رہے کہ چندریان -3 کو چندریان -2 کی ناکامی کے چار سال بعد 2019 میں لانچ کیا گیا تھا۔ پچھلے مشن کی ناکامیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس میں خصوصی تبدیلیاں کی گئیں اور آج اسرو نے پورے اعتماد کے ساتھ اپنی کامیاب لینڈنگ کی بات کہی ہے۔ پہلی بار کوئی ملک چاند کے قطب جنوبی پر خلائی جہاز اتارسکا ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا بھر کے سائنسدان ہندوستان کے مشن مون پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔چندریان 3 کے تین بڑے حصے ہیں، پہلا پروپلشن ماڈیول، دوسرا لینڈر ماڈیول وکرم اور تیسرا روور پرگیان۔ 17 اگست کو پروپلشن ماڈیول سے الگ ہونے کے بعد، لینڈر ماڈیول وکرم اپنی گود میں بیٹھے روور پرگیان کے ساتھ چاند کی طرف بڑھا۔ روور پرگیان چاند کے گرد گھومے گا، نمونے جمع کرے گا اور سائنسی ٹیسٹ کرے گا۔ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے وکرم لینڈر کی کامیاب لینڈنگ کے بعد جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے ورچوئل انداز میں ہندوستانی عوام کو خطاب کیا اور کہا کہ یہ ملک کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔ادھر ملک کی مختلف شخصیات اور سیاسی ، سماجی تنظیموں نے بھی اس تواریخی موقعے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اس کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے ۔ ادھر جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے بھی چندریا ن کی کامیاب لینڈنگ پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کے سبھی شہریوں کےلئے خوشی کا مقام ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے 23 اگست کو ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ چندریان-3 نے چاند کی سطح پر کامیابی کے ساتھ سافٹ لینڈنگ کی اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے چاند کے جنوبی قطب پر رسائی حاصل کی ہے۔ وکرم لینڈر جب چاند کی سطح کی طرف بڑھ رہا تھا تو اس لمحہ کا گواہ پورا ہندوستان تو بنا ہی، وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جنوبی افریقہ سے براہ راست نشریہ دیکھا اور ہندوستان کی کامیابی پر ترنگا لہرا کر خوشی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے وکرم لینڈر کی کامیاب لینڈنگ کے بعد جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے ورچوئل انداز میں ہندوستانی عوام کو خطاب کیا اور کہا کہ یہ ملک کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ "زندگی خوشیوں سے بھر گئی ہے۔ یہ لمحہ فتح کی راہ پر آگے بڑھنے کا ہے۔ یہ لمحہ 140 کروڑ دھڑکنوں کے لیے ہے، آج ہر گھر میں جشن شروع ہو گیا ہے۔ میں چندریان-3 کی ٹیم، اِسرو اور ملک کے سبھی سائنسدانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔” پی ایم مودی نے چندریان-3 کی کامیابی پر سائنسدانوں کا خاص طور سے تذکرہ کیا اور کہا کہ ان کی محنت سے ہی ہم چاند کے اس جنوبی قطب پر پہنچ گئے جہاں پر آج تک کوئی نہیں پہنچ پایا ہے۔ آج سبھی متھک بدل جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کبھی کہا جاتا تھا چندا ماما بہت دور کے ہیں، اب ایک دن وہ بھی آئے گا جب بچے کہا کریں گے چندا ماما بس ایک ٹور (سیاحت) کے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے چندریان-3 کی کامیاب سافٹ لینڈنگ کے ساتھ ان ممالک کی فہرست میں بھی اپنا نام شامل کر لیا ہے جنھوں نے چاند پر سافٹ لینڈنگ کے ذریعہ رسائی حاصل کی ہے۔ چاند کی سطح پر ہندوستان سے پہلے چین، امریکہ اور سوویت یونین نے سافٹ لینڈنگ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ بہرحال، خبر رساں ایجنسی نے اِسرو کے افسران کے حوالے سے بتایا ہے کہ سافٹ لینڈنگ کے بعد اب رووَر اپنے ایک سائیڈ پینل کا استعمال کر کے لینڈر کے اندر سے چاند کی سطح پر اترے گا، جو ریپ کی شکل میں کام کرے گا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ لینڈنگ کے بعد لینڈر کو اس میں موجود انجنوں کے چاند کی سطح کے قریب سرگرم ہونے کے سبب دھول کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔چندریان کی کامیاب لیڈنگ پر جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سائنسی دانوں کو مبارکبادی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارت کی اب تک کی سب سے بڑی خلائی مشن کی کامیابی ہے ۔ دریں اثناءچندریان کی کامیاب لینڈنگ پر وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ اور دیگر وزارءنے بھی خوشی کااظہار کرتے ہوئے اس کو ملک کےلئے ایک کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم خواب آج پورا ہوا ہے ۔ ادھر جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ نے بھی چندریان مشن کی کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اس کو ملک کےلئے ایک تاریخی لمحہ قراردیا ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے شیو کھوری کے پوتر مندر کی بحالی کیلئے اِی۔سنگ بنیاد رکھا

لیفٹیننٹ گورنر نے شیو کھوری کے پوتر مندر کی بحالی کیلئے اِی۔سنگ بنیاد رکھا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ہندوستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی41دن بعد چندریان 3کی کامیاب لینڈنگ ، وزیر اعظم نے دی قوم کو مبارکباد
تازہ ترین خبریں

ہندوستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی41دن بعد چندریان 3کی کامیاب لینڈنگ ، وزیر اعظم نے دی قوم کو مبارکباد

23 اگست 2023
مہاراشٹر کے گورنر نے بھوٹان کے وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا
تازہ ترین خبریں

مہاراشٹر کے گورنر نے بھوٹان کے وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا

17 مارچ 2024
ہیون کالونی عید گاہ پینے کے صاف پانے سے محروم
تازہ ترین خبریں

پانی کے ضائع ہونے کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم

21 ستمبر 2023
امریکا میں اسکول میں فائرنگ ،3 طلبا ہلاک
بین اقوامی

امریکا میں اسکول میں فائرنگ ،3 طلبا ہلاک

01 دسمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d