نئی دہلی/ انٹرنیٹ کامرس کو عوام تک لے جانے کے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہندوستان کی واحد حقیقی ای کامرس مارکیٹ پلیس میشو نے 2027 تک 10 ملین چھوٹے تاجروں کو آن بورڈ کرنے کے اپنے وژن ہدف کا اعلان تاکہ انہیں آن لائن کامیابی کے قابل بنایا جاسکے ۔ یہ نچلی سطح پر ایس ایم ایم ایزکو بااختیار بنانے کے میشو کے عزم کا عکاس ہے ۔ یہ عظیم ہدف میشو کے موجودہ 1.3 ملین سیلر بیس میں 10گنا تک اضافہ کردے گا، جبکہ 40 لاکھ روپے سے کم سالانہ ٹرن اوور والے چھوٹے ، درمیانے اور مقامی کاروباری اداروں کے لیے ڈیجیٹل کامرس میں نئے دروازے بھی کھولے گا۔ یہ پہل آن لائن فروخت پر 40 لاکھ روپے سے کم سالانہ کاروبار والے تاجروں کولازمی جی ایس ٹی سے راحت فراہم کرنے کے حکومت ہند کے فیصلے کے عین مطابق بھی ہے ۔ریڈسیئر کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ایک اندازے کے مطابق 85 ملین ایم ایس ایم ایز ہیں، جن میں سے صرف 1.5 ملین آن لائن بازاروں میں کام کرتے ہیں۔ یہ بہت بڑا فرق اس شعبے میں بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ ان امکانات کے ساتھ ملک کے کونے کونے میں موجود سب سے چھوٹے کاروباری بھی ای کامرس انقلاب میں حصہ لے کر اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں۔ میشو (MEESHO)پر نئے سیلر رجسٹریشن میں جی ایس ٹی رجسٹریشن کے مرحلے میں فروخت کنندگان کی ایک بڑی تعدادکو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس لیے میشو جی ایس ٹی قوانین میں دی گئی اس راحت کا فائدہ اٹھاکر ان مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کو اپنا آن لائن سفر شروع کرنے میں مدد کرنے کا خواہش مندہے ۔ یہ اسٹریٹجک تبدیلی گھریلو خواتین، بوٹیک مالکان اور موم اینڈ پاپ اسٹورز سے لے کر عظیم کاروباری افراد کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔۔میشو کے ‘مشن ٹو 100 ملین’[؟]کے تحت ایم ایس ایم ای کے تجارتی سفر کا جشن منانے کے لیے یہاں ایک ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی، جس میں اس شعبہ میں ڈیجیٹلائزیشن، اختراعی ٹیکنالوجیوں کو قبول کرنے اور غیر معمولی فروخت کنندگان کو نمایاں خدمات انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔