آبی گزر سرینگر میں لاپتہ ہوئی معمر خاتون کی لاش نوا کدل میں دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ۔ یو پی آئی کے مطابق پچھلے تین دنوں سے لاپتہ 70سالہ معمر خاتون جس کی شناخت رہتی زوجہ عبدالعزیز کالو ساکن آبی گزر کے بطور ہوئی ہے کی لاش صبح سویرے نوا کدل میں دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ۔ نمائندے نے بتایا کہ 11اکتوبر کی شام سے خاتون لاپتہ ہوئی تھیں جس کے بعد اہلِ خانہ نے نزدیکی پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی تھی لیکن بسیار تلاش کے باوجود بھی اُس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا تھا ۔ نمائندے نے بتایا کہ اہلِ خانہ نے پہلے ہی یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ معمر خاتون شائد دریائے جہلم میں غرقہ آب ہوئی ہیں جس کے پیش نظر ایس ڈی آر ایف اور پولیس نے اُس کی تلاش شروع کی تھی ۔ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی ۔