Daily Aftab
1 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر میں ’ پنچایت کے ساتھ بہتر حکمرانی‘ کے موضوع پر3روزہ قومی ورکشا پ کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

by Online Desk
21 اگست 2023
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT


لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں ” پنچایت کے ساتھ بہتر حکمرانی“ کے موضوع پر تین روزہ قومی ورکشا پ کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔مرکزی وزیر دیہی ترقی و پنچایتی راج شری گری راج سنگھ نے بذریعہ ورچیول موڈ کانفرنس میں شرکت کی۔اِس موقعہ پر” میری پنچایت “ایپ ۔ ایک مربوط او رمتحد ایم گورننس پلیٹ فارم کا بھی آغاز کیا گیا۔مرکزی وزیر شری گری راج سنگھ نے جموںوکشمیر میں تین درجے پنچایتی راج نظام کو مضبوط بنانے کی کوششو ں کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی ستائش کی۔مرکزی وزیر موصوف نے کہاکہ” میری پنچایت“ ایپ جیسے اَقدامات دیہی ہندوستان کو بااِختیار بنانے کے لئے گڈگورننس او رڈیجیٹل اِنڈیا کی نئی شکل دے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں ملک بھر سے پنچایتوں کے نمائندوں ، شراکت داروں اور ڈومین ماہرین کا جموں وکشمیر میں خیر مقدم کیا۔اُنہوں نے کہا کہ تین دِنوں کے دوران مثالی حکمت عملی ، متضاد کارروائیوں او ردیر پا ترقی کے اہداف کی لوکلائزیشن سے ہم آہنگ بہترین طریقوں پر غور و خوض پنچایت سطح پر حکمرانی کو مزید مو¿ثر بنائے گا۔لیفٹیننٹ گورمنوج سِنہا نے کہا،” وزیر اعظم نریندرمودی جی نے ہمیں ” گرام اُدے سے بھارت اُدے“ کا نظریہ¿ دیا ہے اور یہ دیہی علاقوں کی بہت ساری صلاحیتوں اور اِمکانات کا ادراک کرنے ، ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے ہماری مخلصانہ کوشش ہونی چاہیے۔“اُنہوں نے تمام سطحوں پر جواب دہ ، جامع ، شراکت دار اور نمائندہ فیصلہ سازی کو یقینی بنانے کے لئے گزشتہ تین برسو ں میں حکومت جموںوکشمیر یوٹی کی کوششوں کا اِشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” گاﺅں کو تبدیل کر کے او راُنہیں اتمانربھر بناکر دیر پا ترقی کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ہمارا یہ پختہ عزم ہے کہ پی آر آئیز کو بااِختیار بنانااور ترقیاتی اَقدامات میں ان کی بڑھتی ہوئی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ ہم پنچایتوں کو اِقتصادی سرگرمیوں او رخوشحالی سینٹروں میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو عوامی ضروریات کے مطابق تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی دیہی اور شہری جموں و کشمیر کے درمیان تفاوت کو ختم کرے گا اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا دیہی معاشرہ خوشحال ہو رہا ہے اور ترقی جامع اور دیرپاہے۔اُنہوں نے لوگوں اور تمام متعلقہ محکموں سے اپیل کی کہ وہ اَچھی حکمرانی کے لئے پنچایت سطح پر مل کر کام کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ضروری وسائل کو یقینی بنانے اور پنچایتوں کو عمل درآمد کی ذمہ داری دے رہی ہے تاکہ جامع ترقی کی بنیاد کو مضبوط کیا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ہر فرد کی فلاح و بہبود اور دیہی آبادی کے معیار ِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم مو¿ثراور بغیر کسی رُکاوٹ کے عوامی خدمات کی فراہمی ، تمام دیہات کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے سرکاری سکیموں اور پروگراموں کے فوائد کی خاطر ضروری اَقدامات کرنے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دیہی خواتین کی طرف سے قائم اور چلائے جانے والے خود روزگار سکیموں او رسیلف ہیلپ گروپوں میں دیہی معاشرے کو خود اَنحصار بنانے اور نچلی سطح پر روزگار اور خود روزگار کے مزید مواقع پیدا کر کے گھریلو آمدنی میں اِضافہ کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے غربا¿ کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زمینوں سے محروم اَفراد کو زمین اور ایک پکے گھر فراہم کرنے کی خاطر ٹھوس اَقدام اُٹھایا ہے۔مرکزی وزیر مملکت پنچایتی راج شری کپل موریشور پاٹل نے اَپنے خطاب میں دیر پا ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تمام شراکت داروں کی اِجتماعی کوششوں پر زو ردیا۔اِس موقعہ پر پی آر آئی کے لئے قومی صلاحیت سازی کے فریم ورک کے آپریٹنگ گائیڈ لائنز اور سروس لیول کے بینچ مارکس او رگرام پنچایتوں کے لئے پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے لئے ماڈل کنٹریکٹس کا بھی اجرا¿ کیا گیا۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی چیئر پرسنوں ، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، یونی سیکرٹری پنچایتی راج شری سنیل کمار ، کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج محترمہ مندیپ کور اور جموںوکشمیر اور ملک بھر سے پی آر آرئی ممبران موجود تھے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا امکان

کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کی تشکیل

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر میں ’ پنچایت کے ساتھ بہتر حکمرانی‘ کے موضوع پر3روزہ قومی ورکشا پ کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر میں ’ پنچایت کے ساتھ بہتر حکمرانی‘ کے موضوع پر3روزہ قومی ورکشا پ کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

21 اگست 2023
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d