نئی دلی/سینٹرل واٹر انجینئرنگ سروسز کے افسران نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور پانی کے وسائل کا بندو بست ہمیشہ سے بہت اہم رہا ہے اور تمام نسلوں کے لئے ایک چیلنج بھرا کام رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجینئرنگ کے حل فراہم کر کے پانی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے تئیں سینٹرل واٹر انجینئرنگ سروسز کے افسران کا تعاون ملک کو قدرتی اور انسانوں کے ذریعہ پیدا پانی کے بحران کو حل کرنے میں زیادہ لچک دار بنائے گا۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ آبی وسائل کی پائیدار ترقی اور پانی کا مؤثر بندو بست ،پانی کفالت اور اقتصادی ترقی کی کلید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ اقتصادی ترقی اور بڑھتی شہر کاری اور ترقی کے ساتھ دستیاب وسا ئل کے بہتر سے بہتر استعمال کی ضرورت ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ آ ب وہوا میں تبدیلی کے رجحان میں پانی کے سیکٹر کو پہلے ہی متاثر کرنا شروع کردیا ہے اور ہمارے ملک میں مختلف خطوں میں مختلف آب وہوا اور ماحولیاتی حالات موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سینٹرل واٹر انجینئرنگ سروسز کے افسران سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ موجودہ اور آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک جامع طریقہ کار اپنانے میں ایک کلیدی رول ادا کریں گے۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پائیداری طریقے سے آبی وسائل کی ترقی اور بند و بست پر زور دیں۔