پنجاب میں کم سے کم چھ ضلعوں میں سیلاب سے کوئی راحت نہیں ہے۔ حکام گرداس پور، ہوشیار پور ، کپورتھلہ، روپ نگر ، موگا اور تَرن تارن ضلعوں کے مختلف گاووں میں پانی سے گھرے لوگوں کی مدد کرنے کی تمام تر کوششیں کررہے ہیں۔ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کردیئے ہیں۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ بھگوت مان نے کل ہوشیار پور ضلعے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ گھبرائے نہیں کیونکہ اس مشکل سے نکالنے میں حکومت ، ا±ن کے ساتھ ہے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ کسی بھی کشمکش سے بچنے کیلئے لوگوں کے ساتھ پانی کی سطح سے متعلق معلومات مستقل طور پر مشترک کریں۔
حالانکہ پنجاب میں پچھلے کچھ روز سے بارش نہیں ہوئی ہے لیکن ریاست کے مختلف باندھوں سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے کئی ضلعوں میں حالات سنگین ہوگئے ہیں۔ گرداس پور ، ہوشیار پور، روپ نگر، موگا اور کپورتھلہ کے بعد، اب تَرن تارن ضلعے کو بھی سیلاب کے خطرے کا سامنا ہے۔ حکام نے دریا کے کنارے رہ رہے لوگوں کو بالائی مقامات پر جانے کا مشورہ دیا ہے۔ اس دوران فوج کی مدد سے سیلاب سے متاثرہ ضلعوں میں راحت اور بچاو کارروائیاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ گرداس پور کے پورن Shalla علاقے میں فوج نے سیلاب کے پانی سے گھرے ہوئے ایک کنبے اور ا±ن کے پندرہ دن کے نوزائد بچے کو بچاکر ایک بہترین مثال قائم کی۔ x