ADVERTISEMENT
سری نگر/ وسطی ضلع گاندربل میں نالہ سندھ سے بدھ کے روز ایک عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے پتھری بل علاقے میں بدھ کی صبح چند مقامی افراد نے نالہ سندھ میں ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
ADVERTISEMENT