مٹکا کلفی اور مٹکا دہی کو ایک اعلیٰ شان تقریب میں لانچ کیا گیا
سرینگر/ہیٹرک فوڈس کی جانب سے کشمیر کے روایتی دو اہم پروڈیکٹس لانچ کئے گئے ہیں جن میں”مٹکا کلفی اور دہی مٹکا“ شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ہیٹرک فوڈس کی جانب سے ایک تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں وادی کے نامور اشخاص بالخصوص، ہیٹرک فوڈس کے چیرمین شوکت چودھری ، معروف ادیب ظریف احمد ظریف، منیجنگ ڈائریکٹر بابر چودھری کے علاوہ دیگر اہم تجارتی و سماجی شخصیات اس موقعے پر موجود تھے۔اس تقریب میں مقررین نے کشمیری ثقافت و تہذیب کو زندہ رکھنے کی ہیٹرک فوڈس کی کوششوں کو سراہا گیا جبکہ ظریف احمد ظریف نے کہا کہ یہ پروڈیکٹس ”مٹکاکلفی“ کشمیر میں پرانے زمانے میں گلی گلی میں ملتی تھی تاہم وقت کے ساتھ ساتھ مٹکا کلفی بھی اب معدوم ہوچکی ہے جس کو ایک بار پھر ہیٹرک نے زندہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح ”دہی مٹکا “ بھی ایک روایتی دہی کی ہانڈی ہے جس کو لوگ گھروں میں تیار کرتے تھے لیکن یہ رواج بھی ختم ہوچکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہیٹرک فوڈس کی جانب سے کشمیر کے ان روایتی ”اشیاء“ کی روایت کو بحال کرنے پر یہ ادارہ مبارکبادی کا مستحق ہے ۔ تقریب پر بولتے ہوئےہیٹرک فوڈس کے چیرمین شوکت چودھری نے بتایا کہ مٹکا کلفی کی یہ خاصیت ہے کہ یہ اسی طریقہ سے تیار کی جاتی ہے جو اس کا روایتی طریقہ ہے اور یہ تازہ بنائی جاتی ہے اور تازہ ہی خریداروں تک پہنچائی جاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ان دونوں پروڈکٹس کو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر بھی آرڈ کے تحت فراہم کرتے ہیں اور ابھی تک ہم نے کئی شادی کی تقاریب میں مٹکا کلفی اور مٹکا دہی کے آرڈر پورے کئے ہیں۔اس موقعے پر ہیٹرک فوڈس کے منیجنگ ڈائریکٹر بابر چودھری نے بتایا کہ ہمارا مقصد گراہکوں کی پسند کا خیال رکھنا ہے اور اس میں ہم پوری کوشش کررہے ہیں۔ بابرچودھری نے کہا کہ ہم کشمیرکے روایتی اشیا کو پھر سے بحال کررہے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ کشمیری کے روایتی طریقہ کوبحال کرنے پر ہمیں سماج کے ہر طبقہ کی طرف سے ستائش مل رہی ہے ۔ ادھر تقریب پر ہیٹرک کے کئی ”شیفوں“ کو اعزازت سے نوازا گیا جو ہیٹرک کےلئے مختلف کھانے پینے کی اشیاءتیار کرتے ہیں۔