سری نگر/محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران جہاں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے وہیں دن کے درجہ میں اضافہ درج ہونے کی توقع ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کشمیر میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ درج ہونے کی توقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس دوران کہیں کہیں بعد از دوپہر یا شام کے وقت ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں امسال بھی مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔متعلقہ محکمے کے مطابق امسال ماہ جولائی میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔














