Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

کشمیر میں تربوز کی فصل اگانے کا رجحان بڑھ رہا ہے

by Online Desk
04 اگست 2023
A A
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/وادی کشمیر میں میوہ باغات کے ساتھ ساتھ جہاں کسان اپنے کھیت کھلیانوں میں مختلف قسموں کی سبزیاں اگا کر اپنی روزی روٹی کے وسائل کو مضبوط کر رہے ہیں وہیں بعض علاقوں میں ایسے پھل اگانے کا بھی رجحان بڑھ رہا ہے جن کے لئے وادی کے لوگ باہری ریاستوں پر ہی منحصر ہیں۔وسطی ضلع گاندربل میں کسان اپنی کھیت میں تربوزے اگا رہے ہیں جن کی یہاں کے مارکیٹ میں مانگ بڑھ رہی ہے۔وادی کشمیر میں لوگ گرمیوں کے دوران تربوزے کھانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔سال گذشتہ کے ماہ رمضان کے دوران کشمیر میں روزانہ 5 کروڑ روپیے کے تربوز کی خرید و فروخت ہوتی تھی اور ملک کی مختلف ریاستوں سے روزانہ 50 سے 60 ٹرک وارد وادی ہوتے تھے۔واکورہ گاندربل سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان نامی کاشت کار نے یو این آئی کو بتایا کہ سال گذشتہ نقصان نہ ہوا ہوتا تو زیادہ سے زیادہ کسان اپنے کھیت میں تربوز کی فصل اگاتے۔انہوں نے کہا: ‘سال گذشتہ نقصان ہوا، 15 سے 20 روپیہ فی کلو کے حساب سے مال بیچا جبکہ اس پر اس سے زیادہ خرچہ آیا تھا’۔ان کا کہنا تھا امسال پیداوار کم ہے لیکن مارکیٹ میں مانگ اچھی ہے اور ریٹ بھی بہتر ہے۔موصوف کاشتکار نے کہا کہ متعلقہ محکمہ اگر کاشت کاروں کو جانکاری و دیگر ضروری مدد فراہم کرے گا تو یہ بھی ایک اچھی صنعت کے طور پر ابھر سکتی ہے۔انہوں نے کہا: ‘ایک کنال اراضی پر اگر تربوزے اگائے جائیں گے تو کم سے کم ایک لاکھ روپیے کی کمائی ہوگی’۔ان کا کہنا تھا: ‘اس کے لئے مارچ – اپریل میں زمین تیار کرکے بیج بوئے جاتے ہیں اور پھر فصل جولائی – اگست میں تیار ہوتی ہے جس کے بعد اس زمین پر دوسری فصل لگائی جاسکتی ہے’۔عبدالرحمان نے کہا کہ امسال ہمارے علاقے کے کم سے کم ایک ہزار کوئنٹل تربوزے مارکیٹ میں آگئے۔انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں ہی یہ تربوزے فروخت ہوئے اور یہاں کے تربوزے زیادہ رس دار اور میٹھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امسال باہر کی ریاستوں سے زیادہ مقدار میں یہ پھل نہیں آیا یہ بھی ایک وجہ ہے کہ مانگ زیادہ رہی۔موصوف کاشتکار نے متعلقہ محکمے سے اپیل کی کہ وہ کاشتکاروں کو اس کی پیداوار کو بڑھانے کے متعلق بھر پور رہنمائی کرے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
وسطی ضلع بڈگام میں نقب زنی کے معاملے کو36گھنٹوں کے اندر اندر حل کرنے کادعویٰ

سری نگر میں ٹی آر ایف سے وابستہ تین ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، ملی ٹینٹوں کے منصوبے کو ناکام بنایا گیا : پولیس

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

کشمیر میں تربوز کی فصل اگانے کا رجحان بڑھ رہا ہے
تازہ ترین خبریں

کشمیر میں تربوز کی فصل اگانے کا رجحان بڑھ رہا ہے

04 اگست 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
کنگنا رناوت کا رنویر سنگھ کو نارمل انسانوں والے کپڑے پہننے کا مشورہ
تفریح

کنگنا رناوت کا رنویر سنگھ کو نارمل انسانوں والے کپڑے پہننے کا مشورہ

30 جولائی 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d